نوازشریف اور مریم نواز خاموش رہ کرحالات ٹھنڈے کر رہے ہیں: آصف زرداری

خیبر پور (پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دھرنے والوں نے سنگین الزامات لگائے، حکومت نے اُن کے ساتھ این آر او کر لیا۔ ملک میں اس وقت انڈر فورٹین ٹیم کھیل رہی ہے جو ابھی تک اپوزیشن کے موڈ میں ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز خاموش رہ کرحالات ٹھنڈےکر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف اور اب موجودہ حکمران بھی معاہدہ کے تحت آئے ہیں۔ نوازشریف خاموش رہ کر حالات کو ٹھنڈا کر رہے ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے سنگین الزامات لگانے والے مولویوں کے ساتھ این آر او کر لیا۔ صرف غریب مظاہرین کو پکڑا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں انڈر 14ٹیم کھیل رہی ہے جو ابھی تک اپوزیشن کے موڈ میں ہے۔ منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر چیز کی قیمت دوگنا ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا نیب کے ڈر سے کوئی بیوروکریٹ کام کرنے کو تیار نہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں