آصف زرداری کا نیب آفس میں طبی معائنہ، 4 بیماریوں میں مبتلا

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا نیب کی تحویل میں طبی معائنہ، کہاں رکھا گیا، کتنی بیماریاں، کیا ٹیسٹ کیے گئے، اندرونی کہانی پبلک نیوز سامنے لے آیا۔

پبلک نیوز کے مطابق آصف علی زرداری چار بیماریوں میں مبتلہ نکلے۔ سابق صدر کو شوگر، دل، بلڈ پریشر اور کمر درد کی بیماری لاحق ہے۔ میڈیکل بورڈ نت بلڈ پریشر چیک کیا، دل کی دھڑکن کا معائنہ کیا اور عام تکالیف بارے دریافت کیا۔

بورڈ نے آصف زرداری کی صحت تسلی بخش قرار دے دی۔ سابق صدر کو نیب آفس میں آرام دہ کمرے میں رکھا گیا۔ کمرے میں آرام دہ بیڈ، صوفہ، کرسیاں، باتھ روم سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاء میسر ہیں۔ ڈاکٹروں نے بلڈ شوگر، جگر، گردوں اور سی پی کے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے حاصل کرلیے۔

ذرائع کے مطابق چار بیماریوں کے باوجود آصف زرداری کی طبیعت ہشاش بشاش ہے۔ سابق صدر آصف زرداری اپنی تمام ادویات ساتھ لائے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے تمام ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف زرداری کا روزانہ طبی معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طبی معائنہ کے دوران میڈیکل بورڈ کو آصف زرداری نے گپ شپ کے دوران نصیحت کی کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ سچے جذبہ سے ملک کی خدمت کیا کریں۔ ایمان کی دولت ہی اصل دولت ہے۔ اللہ سے ایمان کی دولت اور نیک اعمال کی دعا کیا کریں۔ میری طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ دوائی باقاعدگی سے استعمال کر رہا ہوں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں