جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

اسلام آباد(فرخ نواز) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ لی، مزید17اپریل تک کی مہلت مانگ لی، سابق صدر کے وکلاء نے نیب کو چٹھی لکھ دی۔

 

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ آصف زرداری کے وکلاء وکلا کی جانب سے دو ہفتوں کی مہلت دینے کا خط نیب کو موصول ہو گیا، خط میں 17 اپریل تک مہلت مانگی گئی ہے۔

 

نیب ذرائع کا دوسری جانب کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی جانب سے دس روز کی مہلت مانگی گئی تھی، تاہم جو 30 مارچ کو ختم ہو گئی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں