آصف زرداری عارضہ قلب میں مبتلا، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

راولپنڈی (پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہو گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ جس کے باعث سابق صدر کو راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے ہارٹ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں