اسلحہ اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

کراچی (پبلک نیوز) لیاری ندی سے ایک شخص کی 3 روز پرانی لاش ملی، جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی عامل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات اور سونا برآمد کر لیا۔

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق لیاری ندی لسبیلہ پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق لاش 2 سے 3 روز پرانی ہے، لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سعید آباد انوسٹیگیشن پولیس نے متعدد مقدمات میں مطلوب جعلی عامل گلزار احمد عرف جن والے بابا کو گرفتار کر کے 8 تولے زیور برآمد کرلیا۔ ملزم نے مدعی نسیم اختر زوجہ نصیر احمد سے 20 تولہ سونا اور نقد رقم فراڈ سے حاصل کی تھی۔ ملزم سعید آباد اور متعلقہ علاقوں میں عورتوں کو دم درود کے نام پر نشانہ بنایا۔ منگھوپیر پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ائیر پورٹ اور پی آئی بی کالونی پولیس نے دو ملزمان صبور خان اور محمد حسین کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ملزم اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ ونگ میں تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے سامان و کوائف کی جانچ پڑتال اور تقاضے مکمل ہونے پر اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ مالکان کے حوالے کئے جانے والے سامان میں دو موٹرسائیکلیں اور 23 موبائل فونز شامل ہیں۔ سامان وصول کرنے والے اصل مالکان نے رینجرز کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں