آصف زرداری کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟

پبلک نیوز نے آصف علی زرادری کی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ دستاویزات کے مطابق زارداری 75 کروڑ 86 لاکھ 69 ہزار کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

 

سابق صدر پاکستان آصف علی زاردی اربوں روپے کی 23 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ پبلک نیوز نے آصف علی زرادری کی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زارداری 75 کروڑ 86 لاکھ 69 ہزار کے اثاثوں کےمالک ہیں۔

یہ پڑھیں: نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کر لیا

دستاویزات کے مطابق آصف زرداری کے پاس 20 کروڑ 90 لاکھ روپے نقد موجود ہیں۔ آصف  زرداری 6 بلٹ پروف لگژری گاڑیوں اور ہزاروں ایکڑ اراضی  کے مالک ہیں۔ ان کے پاس 3 لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز ہے۔ وہ بیرون ملک 9 کروڑ 97 لاکھ 32 ہزار 609 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

 

آصف زرداری کے پاس 99 لاکھ کے قیمتی گھوڑے اور جانور ہیں۔ آصف زرداری نواب شاہ، ٹنڈو الہیار اور لاڑکانہ میں زرعی زمین کے مالک ہیں۔ نواب شاہ، بدین، ماتلی، ٹنڈوالہیار میں 7 ہزار 4 سو ایکڑ زرعی اراضی لیز پر ہے۔ آصف زرداری پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹیز کے مالک ہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں