وادی نیلم: سیلاب نے تباہی مچا دی، 22 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر(آصف اقبال) وادی نیلم میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث 22 افراد کے جاں بحق، جبکہ 40 سے ذائد افراد لاپتہ ہونے کی اطلاع  ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے تبلیغی جماعت کے افراد بهی نالہ میں بہنے والوں میں شامل ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے پورا علاقہ تباہ ہو گیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادی میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلہ گزشتہ رات لیسوا گاؤں سے گزرا وہاں پانی کا بہاو اس قدر زیادہ تھا کہ 20 افراد زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔

 

اس دوران سیاحوں کی گاڑیاں بھی ریلے میں بہہ جانے کی اطلاع ملی ہے۔ سیلابی ریلے کی زد میں درجنوں گھر، بازار اور ایک مسجد بھی آئی۔ علاقے میں مواصلاتی نظام بھی برہم برہم ہوگیا ہے۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات سے وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں