آواز کا جادو جگانے والے عاطف اسلم کی 36ویں سالگرہ

پبلک نیوز: کروڑوں مداحوں کو اپنی سحر انگیز آواز سے دیوانہ بنانے والے عاطف اسلم آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ عاطف اسلم کے گائے گئے گانے پوری دنیا میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں۔

 

عاطف اسلم نے اس سال اپنی سالگرہ پاکستان کی بجائے کینیڈا میں منائی۔ عاطف اسلم کے مشہور گانوں میں جینا جینا، بھیگی یادیں، احساس، ماہی وے، آنکھوں سے اور  مشہور قوالی تاج دارِ حرم شامل ہے۔

 

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار نے اپنی آواز کا جادو تو جگایا ہی، ساتھ میں اداکاری کے میدان میں بھی زور آزمائی کی۔ انھوں نے پاکستانی فلم بول میں اہم کردار ادا کیا اور اپنے کردار کو بہترین انداز میں نبھایا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں