فٹ بال یوئیفا سپر کپ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے جیت لیا

(پبلک نیوز) فٹ بال یوئیفا سپر کپ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے جیت لیا۔ فائنل میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو شکست۔ سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹینا رونالڈو کا چھوڑنا ریال میڈرڈ کو بھاری پڑ گیا۔ اپنا پہلا ٹائیٹل ہی ہار گئی۔

یوئیفا سپر کپ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے جیت لیا۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے پڑوسی کلب ریال میڈرڈ کو 2کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے کر یوئیفا سپر کپ کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم اٹلیٹیکو کی جانب سے ڈیاگو کو سٹانے 2جبکہ کوکے اور ساؤل نے ایک ایک گول اسکورکیا۔

 

ریال میڈرڈ کی جانب سے کریم بینزما اور سرجیو راموس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ریال میڈرڈ کے ٹاپ سکورر کرسٹیانو رونالڈوکے ٹرانسفر کے بعد ان کے ٹیم میٹ اور شائقین بجھے بجھے نظر آئے۔ رونالڈو کے یونٹس جوائن کرنے کے بعد یہ ریال میڈرڈ کی پہلی شکست ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں