میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام بجٹ کا کیس بنا دیا گیا، عطاالحق قاسمی کا انکشاف

لاہور (پبلک نیوز) سابق چیئرمین پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) عطاالحق قاسمی نے انکشاف کیا ہے کہ میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام بجٹ کا کیس بنا دیا گیا۔ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں۔ کچھ اور پردہ نشیں بھی ہیں جنہوں نے مجھ پر کیچڑ اچھالا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام بجٹ کا کیس بنا دیا گیا۔

دانشور اور مصنف عطاء الحق قاسمی کا کہنا ہے کہ کچھ اور پردہ نشیں بھی ہیں جنہوں نے مجھ پر گند اچھالا۔ بطور چیئرمین میرے پاس کوئی انتظامی اختیارات نہ تھے۔ استعفے سے پہلے نواز شریف کولکھا کہ ایک ٹولے نے رکاوٹ ڈالی، بتایا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

علاوہ ازیں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ بولیں پارٹی قائد نواز شریف کسی کے مشورے پر نہیں چلتے بلکہ ہم ان کے مشورے پر چلتے ہیں۔ عطا الحق قاسمی سے کسی بات پر اختلاف نہیں۔ اس لیے ان کے الزام کا جواب نہیں دوں گی۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پارٹی کے ساتھ میری وفاداری عطا الحق قاسمی نے نہیں بتانی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں