دیپالپور میں پولیو ورکرز پر مسلح افراد کا حملہ، چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ

پبلک نیوز: دیپالپور کے نواحی علاقہ نہال مہار میں دوران ڈیوٹی پولیو ورکرز پر 4مسلح افراد نے حملہ کر کے پولیو ورکرز کو تھپٹروں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ چمن میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ نہال مہار میں دوران ڈیوٹی پولیو ورکرز پر 4مسلح افراد نے حملہ کر کے پولیو ورکرز کو تھپٹروں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیو ٹیم کے مطابق پولیو ٹیم سکول کے اوقات میں بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ غلام احمد نامی شخص نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے پلانے سے انکار کیا جس کی بناء پر ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیو ٹیم کو واپس جاتے ہوئے راستے میں روک کر تھیٹر مارے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمان کے خلاف ایم او مقصود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

دوسری جانب چمن میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کھول دی۔ فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی خاتون کو سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردی گئی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں