مچھر، مکھیوں اور کتوں کے بعد کراچی پر ٹڈیوں کا حملہ

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد پر ٹڈی دل کی  یلغار، مختلف علاقوں میں ٹڈیوں کے حملے سے شہری پریشان ہوگئے۔ ٹڈیوں نے کے سی سی اے اور نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچز بھی رکوادیے۔ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کہتے ہیں شہری گھبرائیں نہیں۔ کراچی میں رات قیام کے بعد اب ان کا رخ بلوچستان کی طرف ہے۔

 

مچھر، مکھیوں اور کتوں کے بعد کراچی پر ٹڈیوں نے بھی ہلہ بول دیا۔ ٹڈی دل نے ملیر، گڈاپ ٹاون اور بن قاسم کے بعد بہادرآباد، گلشن اقبال اور بلوچ کالونی کا رخ کر لیا۔ شہری علاقوں میں ٹڈی دل کی یلغار سے عوام پریشان ہو گئے۔

 

نیشنل اسٹیڈیمپر ٹڈیوں کے حملے سے قائداعظم ٹرافی کا میچ بھی متاثر ہوا۔ اس کے بعد ٹڈیوں نے کے سی سی اے اسٹیڈیم پہنچ کر کلب میچ بھی رکوا دیا۔

 

ادھر ٹڈی دل کی یلغار روکنے کے لیے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے اقدامات شروع کر دیئے۔ سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں طیاروں کے ذریعے اسپرے کرایا گیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں