سری لنکا کے قصبہ چیلاوا میں مشتعل ہجوم کا 3 مساجد پر پتھراؤ

پبلک نیوز: سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کے بعد مشتعل افراد کا مساجد اور مسلمانوں کے کاروباری مراکز پر حملہ، پولیس نے کرفیو لگا دیا۔ حکومت نے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے مغربی ساحلی قصبہ چیلاوا میں مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعہ پیش آیا۔ مشتعل ہجوم نے 3 مساجد پر پتھراؤ کیا اور مسلمانوں کی دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

 

صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے کرفیو لگا دیا۔ ہنگاموں کا آغاز فیس بک پر مسلمانوں کے خلاف بیان بازی سے ہوا۔ حملوں کے بعد سے مسلم کمیونٹی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ حملوں میں ملوث چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سری لنکا کی حکومت نے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد فیس بک، واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا کے بعض نیٹ ورکس اور پیغام رسانی کی ایپس کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں