لندن: نماز تراویح کے دوران سیون کنگز مسجد کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ

پبلک نیوز(عبداللہ چیمہ) رمضان کے بابرکت مہینے میں لندن کی ایک اور مسجد پر حملہ کیا گیا، نماز تراویح کے دوران سیون کنگز مسجد کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔ مسلح شخص نے سیون کنگ مسجد کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔

 

برطانیہ میں مساجد پر حملوں کے بڑھتے واقعات، لندن میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، لندن میں سیون کنگ مسجد میں مسلح شخص کے گھسنے کی کوشش ناکام، برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ سیون کنگ مسجد میں نماز تراویح کے دوران مسلح شخص نے اندر گھسنے کی کوشش کی، نمازیوں نے مبینہ دہشتگرد کی مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ مبینہ حملہ آور نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کے دوران اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔

 

ہائی روڈ پر واقع سیون کنگز مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، مسجد سے باہر نکالے جانے کے بعد مسلح شخص نے باہر فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، واقعے کے بعد ہائی روڈ سیون کنگ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی، مسجد کے ارد گرد مسلح پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے، جبکہ لندن میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں