سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار،نواز شریف کے درمیان دوبارہ رابطوں کی کوششیں

اسلام آباد (پبلک نیوز) چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی، نوازشریف کے گرین سگنل کی منتظر ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف اب تک دل اور پارٹی میں دوبارہ جگہ دینے کو تیار نہیں، شہباز شریف اپنی ٹیم میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند۔

 

چوہدری نثار علی خان اور نواز شریف کے درمیان دوبارہ رابطوں کی کوششیں، ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر کی بھی نواز شریف سے چوہدری نثار سے صلح کی درخواست، لیکن نواز شریف کا ردعمل مثبت نہ ملا۔

 

شہباز شریف ہی چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کے خواہشمند نہیں بلکہ دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی، چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی، دو روز لاہور میں قیام بھی کیا لیکن کوٹ لکھپت سے کوئی مثبت جواب نہ ملا تو نامراد لوٹ گئے۔

 

پانامہ کیس کے فیصلے سے پہلے شروع ہوئی ناچاقی چوہدری ںثار کی سیاسی منظر نامے سے ہٹنے تک گئی اور پھر سیاسی منظر نامے نے سابق وزیر داخلہ کو عام انتخابات میں ہارتے دیکھا گیا، صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر جیتے لیکن حلف نہ اٹھایا۔

 

ذرائع چوہدری نثار میں ن لیگ کی محبت دوبارہ جاگنے کے دعوے کر رہے ہیں، لیکن نواز شریف الیکشن مہم اور پارٹی کے خلاف جانے پر چوھدری نثار سے نالاں ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں