عتیق الرحمان جعلی تصویریں ایڈیٹ کرا کے مجھے بیوی بنا رہا ہے، اداکارہ میرا

لاہور (پبلک نیوز) ادکارہ میرا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس کیس کا فیصلہ سنایا۔ عتیق الرحمان کو نہیں جانتی وہ عدالت میں جھوٹ بول رہا ہے۔ عتیق الرحمان جعلی تصویریں ایڈیٹ کروا کر مجھے بیوی بنا رہا ہے۔ عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

 

سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کی نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے کیس پر سماعت کی۔ ادکارہ میرا نے مؤقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس کیس کا فیصلہ سنایا۔ عتیق الرحمان کو نہیں جانتی وہ عدالت میں جھوٹ بول رہا ہے۔ عتیق الرحمان سے نکاح اور شادی نہیں کی۔ عتیق الرحمان جعلی تصویریں ایڈیٹ کروا کر مجھے بیوی بنا رہا ہے۔

Related image

عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے ریکارڈ سمیت فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا اور عدالت نے کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 20 مئی تک ملتوی کر دی۔ یار رہے کہ فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

Related image

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں