اوقاف اراضی قبضہ کیس: ملک ریاض سمیت 10افسران کیخلاف مقدمہ درج

پبلک نیوز: محکمہ اوقاف اراضی پر قبضے کے کیس میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ محکمہ انسدادِ کرپشن نے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کرپشن کا قلع قمع کرنے کے لیے متحرک ہو گیا۔ محکمہ اوقاف کے مینجر سمیت پانچ ملزمان کو دھر لیا۔

ملزمان نے محکمہ اوقاف کی زمین پر بحریہ ٹاؤن کے افسران سے مل کر قبضہ کرایا۔ اس معاملہ پر چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض سمیت دس افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

انٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا۔ دو مرتبہ ملک ریاض کو تفتیش کےلیے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں