ایشیز سیریز: چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کو 185 رنز سے شکست

 

پبلک نیوز: ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا کی فتح میں مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کلیدی کردار ادا کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے آخری روز انگلش ٹیم 383 رنز کے تعاقب میں 197 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بین اسٹوکس سمیت 5 انگلش بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ جو ڈینلی 53 اور جوز بٹلر 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

 

واضح رہے کہ پیٹ کمنز نے 4 جبکہ ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے دو دو شکار کیے۔ اسٹیو اسمتھ کو میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کینگروز کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں