انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لندن(پبلک نیوز) کرکٹ ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64رنز سے شکست دے دی، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش بلے باز صرف 221 رنز بناسکیں۔

 

کرکٹ کے "گھر" لارڈز کے تاریخی میدان میں آسٹریلیانے انگلینڈ کو شکست دے دی، آسٹریلیا کے 286 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کوئی بھی انگلش بلے باز آسٹریلیا کے گیند بازوں کا کھل کر مقابلہ نہ کر سکا، انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس نے مزاحمت دکھائی اور 115 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے89 رنز بنائے، دیگر بلے بازوں میں بیرسٹیو 27، جوئے روٹ 8، مرگن 4، بٹلر 25، ووکس 18 رنز بنا سکے۔

 

آسٹریلیا کی جانب سے بھینڈروف نے 5، مچل اسٹارک نے 3 اور سٹوینس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان فنچ 100، وارنر 53، سمتھ 38 اور کیری 3 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آرچر، ووڈ، سٹوکس اور معین علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں