آسٹریلیا بھی امریکا کے نقش قدم پر چل پڑا

پبلک نیوز: امریکا کے بعد آسٹریلیا نے بھی یروشلم کو اسرائیل کا داراالحکومت تسلیم کرلیا۔ آسٹریلوی حکومت کے مطابق امن معاہدہ ہونے کے بعد سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا جائے گا۔

آسٹریلیا بھی امریکا کےنقش قدم پر چلنے لگا۔ متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا۔ آسٹریلوی وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ امن معاہدہ ہونے تک سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل نہیں کیا جائےگا۔

حزبِ اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی نے فیصلے پر وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا دوغلے پن سے زیادہ کچھ نہیں۔ اسرائیل اور فلسطین دونوں یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتے ہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں