آسٹریلیا میں گرمی کا80 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا

پبلک نیوز: آسٹریلیا کو دوسری عالمی جنگ کے بعد تاریخ کی بدترین گرمی کا سامنا، گرمی کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

 

آسٹریلیا میں دس روز کے دوران شدید گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ 1939 کے بعد سڈنی میں گرمی کی شدید لہر دیکھنے میں آئی۔ شہر کے مغربی علاقوں میں سورج کی تپش سب سے زیادہ رہی۔

 

آسٹریلیا کے کئی شہروں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، نیو ساؤتھ ویلز میں سڑکیں پگھلنے لگیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے آگ کی متعدد وارننگز جاری کی گئیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ گرمی کی ایک اور شدید لہر کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں