ورلڈ کپ 2019،آسڑیلوی اور بھارتی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

پبلک نیوز: ورلڈ کپ کے لیے آسڑیلوی اور بھارتی اسکواڈ کا بھی اعلان ہو گیا۔ آسٹریلین اسکواڈ میں اسٹیو اسمیتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہو گئی۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں ورلڈ کپ کھیلے گی۔ ایم ایس دھونی وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

 

دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

آسٹریلوی سکواڈ میں شامل تیز گیند باز پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جے رچرڈسن، کولڑ نائل اور جیسن بہر ینڈوف بلے بازوں کی کلیاں اڑائیں گے۔ اسپن کے شعبے میں ایڈم زمپا اور نتھین لائن حریف بلے بازوں کو گھمائیں گے۔ بلے بازوں میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، گلین میکسویل، شان مارش، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری باولرز کے چھکے چھڑائیں گے۔

 

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی اسکواڈ میں کپتان کوہلی، روہت شرما، شیکر دھون، کے ایل راہول، وجے شنکر، اور وکٹ کیپر دھونی شامل ہیں۔

 

 کیدار یادیو، دینیش کارتک، کلدیپ یادیو، بھونیشور کمار، ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمرا، رویندرا جدیجہ، یوزوندر چاہال اور محمد شامی بھی سکواڈ میں جگہ پانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

 

ورلڈکپ کا سب سے اہم لیگ میچ 16 جون کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائیگا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں