ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے کالب ایوان نے جیت لیا

پبلک نیوز: دنیا کی مقبول ترین سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے کالب ایوان نے جیت لیا۔ کالب ایوان ٹور ڈی فرانس کا ایک مرحلہ جیتنے والے تاریخ کے پہلے آسٹریلین سائیکلسٹ بن گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کا گیارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے کالب ایوان کے نام رہا۔ آسٹریلیا کے لئے ٹور ڈی فرانس میں تاریخ رقم کرنے والے سائیکلسٹ کالب ایوان نے مقررہ ہدف 3 گھنٹے 51 منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

ٹور ڈی فرانس کے 11 مرحلوں کے بعد مجموعی طور پر فرانس کے جیولین ایلافیلیپی پہلے اور برطانیہ کے گرینٹ تھامس دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ریس کے گیارہویں مرحلے کے اختتام پر جیولین ایلافیلیپی کا یلو جرسی جبکہ پیٹر ساگان کا گرین جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔

 

دوسری جانب اسپرنٹ مرحلے میں اٹلی کے ایلیا ویویانی کامیاب رہے۔ ورلڈ چمپئن پیٹر ساگان سپرنٹ مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں