نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم، آسٹریلوی صحافی کی چشم کشا رپورٹ

 

پبلک نیوز: معروف آسٹریلوی صحافی سی جے ورلیمان نے کہا ہے کہ ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے۔ مسلسل ظلم و ستم اور تناؤ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری 'پی ایس ٹَی ڈی' نامی دماغی مرض کا شکار ہیں۔ بھارتی فوج تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے۔  چھ ہزار سے زائد نا معلوم یا اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنھیں بھارتی فورسز نے "غائب" کیا۔80  ہزار سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ مسلسل ظلم و ستم اور تناؤ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری 'پی ایس ٹَی ڈی' نامی دماغی مرض کا شکار ہیں۔

 

آسٹریلوی صحافی کے مطابق بھارتی فوج تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ گرفتار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں مقبوضہ وادی میں 7 ہزار سے زائد زیر حراست ہلاکتوں کا بھی انکشاف کیا گیا ہے جبکہ وادی میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی شرح بھی سب سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

 

سی جے ورلیمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 18 قراردادیں موجود ہیں اور کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے لیکن 2016 میں بھارت نے اقوام متحدہ کے وفد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا تھا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں