آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

پبلک نیوز: آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی، پاکستان کا 281رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ہنستے کھیلتے 2وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، حارث سہیل کی سنچری رائیگاں، ایرون فنچ کے 116رنز فتح گر ثابت ہوئے۔ ایرون فنچ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ حارث سہیل کی سنچری بھی گرین شرٹس کے کام نہ آئی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا۔ حارث سہیل 101، عمر اکمل 48 اور شان مسعود 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا نے 49 ویں اوور میں ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان ایرون فنچ نے 116 اور شان مارش نے 91 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں