کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، آسٹریلین ٹیم کا پاکستان میں کھیلنے کیلئے گرین سگنل

پبلک نیوز: کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر آ گئی۔ آسٹریلین کھلاڑیوں نے 21 سال بعد پاکستانی میدانوں کا رخ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان آکر کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا۔ ایرون فنچ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اوپنر بلے باز نے پاکستانی میدانوں میں شائقین کی بڑی تعداد کو بھی سراہا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کپتان سے دورہ پاکستان کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ درست وقت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کرکٹ آسٹریلیا کو کرنا ہے۔ لیکن پاکستان میں شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جسے کرکٹ دیکھنے کو ملنی چاہیے۔

اس سے قبل پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپنرعثمان خواجہ بھی پاکستان میں کرکٹ میدان آباد کرنے کی حامی بھر چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے اہم ترین کھلاڑیوں کی ہاں سے پی سی بی کی کینگروز کو مارچ میں پاکستان لانے کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں