آسٹریلوی حکومت کا 20لاکھ بلیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ

پبلک نیوز: آسٹریلیا میں شیر کی خالہ کا ہر کوئی دشمن بن بیٹھا ہے۔ جنگلی بلیوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے۔ حکومت نے آئندہ برس 20لاکھ بلیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلیاں جانداروں کی سب سے بڑی دشمن بن بیٹھیں۔ آسٹریلیا میں جنگی بلیوں کے خلاف جنگ چھڑ گئی۔ حکومت نے 2020 تک 20 لاکھ جنگلی بلیوں کے خاتمے کا عزم کر لیا۔

حکام کے مطابق جنگلی بلیاں خطرناک ہیں جن کی ملک میں تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا میں تقریباً 60 لاکھ جنگلی بلیاں موجود ہیں۔

یہ بلیاں ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد پرندوں اور اس سے کہیں زیادہ تعداد میں رینگنے والے جاندار کا شکار کرتی ہیں جس سے مقامی پرجاتیوں کے ناپید ہو جانے کا خطرہ ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں