آسٹریلین اوپن ٹینس، جرمنی کے الیگزینڈر زویوروف اور اسٹین واورینکا کے درمیان دلچسپ مقابلہ

پبلک نیوز: آسٹریلین اوپن ٹینس میں رومانیہ کی سیمونا، اسپین کی گاربائن اور جرمنی کے الیگزینڈر نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

 

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری ایونٹ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویوروف اور سابق چیمپئن سوئٹززلینڈ کے اسٹین واورینکا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ چارسیٹ تک جاری رہنے والے میچ میں الیگزینڈر نے کامیابی اپنے نام کی اور پہلی بار گرینڈ سلیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ جیت کا اسکور ایک چھے، چھے تین، چھے چار اور چھے دو رہا۔

 

ویمن سنگلز میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ کوباآسانی اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔۔

 

سوئٹزرلینڈ کی گاربائن موگوروزا نے روسی حریف انستاسیا پاؤلیوچینکووا کے خلاف سات پانچ اور چھ  تین سے کامیابی حاصل کر کے پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

احمد علی کیف  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں