کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، آسٹریلوی ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی

 

پبلک نیوز: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کرکٹ آسٹریلیا بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہو گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے پاکستانیوں کو 2022 میں دورہ پاکستان کی خوشخبری سنا دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کا آسٹریلین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں چیزیں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ پر امید ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

 

کیون رابرٹس کا مزید کہنا تھا کہ دورے کا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا اور وہاں جا کر صورت حال کو سمجھنا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ہم نے خود کو محفوظ سمجھا۔ امید ہے کہ ہم پاکستان کا دورہ کریں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں