ایم ٹی وی مووی ایوارڈ ز، ایونجرز اینڈ گیم اور گیم آف تھرونز نے سب کو مات دے دی

 

پبلک نیوز: ایم ٹی وی مووی اور ٹی وی ایوارڈ ز میں ایونجرز اینڈ گیم اور گیم آف تھرونز نے سب کو مات دے دی۔ ایونجرزاینڈ گیم بہترین فلم جبکہ گیم آف تھرونز کو بہترین ٹی وی شو کا ایورڈ ملا۔ ایونجرز اینڈ گیم کے تھانوس کو بہترین ولن اوررابرٹ ڈاؤنی کوبہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایم ٹی وی اینڈٹی وی ایوارڈز میں بلاک بسٹر فلم ایونجرز اینڈ گیم اور گیم آف تھرونز کے چرچے رہے۔ بہترین ٹی وی شو کا ایوارڈ کامیابی کی جھنڈے گاڑھنے والے گیم آف تھرونز کے حصے میں آیا۔

 

بہترین فلم کا ایوارڈ بلاک بسٹر فلم "ایونجرز اینڈ گیم" کو ملا۔ بہترین اداکار ایونجرز اینڈ گیم کے رابرٹ ڈاؤنی جونیئز جبکہ بہترین ولن "جوش برولنز" کو تھانوس کے کردار کے لیے دیا گیا۔

 

گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا کو"اے سٹار از بورن" میں شاندار اداکاری پر بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں