'اوینجرز اینڈ گیم' کا سسپنس سرچ انجن گوگل نے اور بھی بڑھا دیا

پبلک نیوز: اوینجرز دی اینڈ گیم ریلیز ہو گئی۔ گیم کے سپر ولن تھینوس کی سپر ہیروز کے ساتھ جنگ میں کس کی فتح ہو گی فلم بینوں کا سسپنس عروج پر ہے۔ سرچ انجن گوگل نے اس سسپنس کو مزید بڑھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوینجرز فلم سیریز کی چوتھی کڑی 'اوینجرز اینڈ گیم' کا جادو دنیا بھر میں سر چڑھ کر بولا رہا ہے۔ سرچ انجن گوگل بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔ گوگل نے بھی تھینوس کے ہاتھ کا ڈوڈل بنا دیا۔ ہاتھ پہ کلک کرو تو گوگل سرچ کے نتائج اسکرین سے ایسے غائب ہوتے ہیں جیسے تھینوس کے ہاتھوں سپر ہیروز کا خاتمہ ہوا۔

تو سین کچھ یوں ہے اوینجرز سیریز کی آخری کڑی 'اوینجرز اینڈ گیم' سے پہلے انفنٹی وار میں تھینوس کے ہاتھوں لوکی اور سپائڈر مین جیسے ہیروز کی موت نے سب کو حیران کر دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا آئرن مین، تھور، حلق اور ہاک آئی مل کر تھینوس کا مقابلہ کر پائیں گے یا نہیں۔

تھینوس کو اتنی طاقت ان چھ انفنٹی اسٹونز جمع کرنے سے ملی جو  متعدد مارول فلموں میں طاقت کے لیے اہم دکھائے جا چکے ہیں۔ فلم کے اختتام پہ تھینوس شکست سے بچنے کے لیے چٹکی بجا کر سب کچھ ریوائنڈ کر دیتا ہے گوگل نے اس عمل کو صارفین کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں