ایونجرز اینڈ گیم کمائی میں ٹائی ٹینک کو پچھاڑ کر دنیا کی دوسری بڑی فلم بن گئی

پبلک نیوز: سپرہیروزنے ٹائی ٹینک کو ڈبو دیا۔ ایونجرز اینڈ گیم کمائی میں ٹائی ٹینک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری بڑی فلم بن گئی۔ اینڈگیم نے اب تک 2.189 بلین ڈالرکی کمائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیر ہیروز نے ٹائی ٹینک کو ڈبو دیا۔ مارول کی شاہکار پروڈکشن "ایونجرزاینڈگیم" نے کمائی میں ٹائی ٹینک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اینڈگیم نے اب تک مجموعی طور پر 2.189 بلین ڈالر کما لیے۔ ٹائی ٹینک نے 2.187 بلین ڈالر کما کر نیا ریکارڈ بنایا تھا جس کو جیمز کیمرون کی فلم اواتار نے توڑا تھا۔

اینڈگیم کمائی کے لحاظ سے اب بھی بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔ پہلے نمبر پر اواتار 2.7 بلین ڈالر کے ساتھ قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ ایونجرز تیز ترین دوبلین ڈالر کمانے والی دنیا کی پہلی فلم بھی بن چکی ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں