سپرہیروز کی جنگ نے ریکارڈ بکس کو تہس نہس کر کے رکھ دیا

پبلک نیوز: سپرہیروز کی آخری جنگ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ایونجرز اینڈ گیم امریکن باکس آفس پر تاریخ کی دوسری بڑی کمائی والی فلم بن گئی۔ اینڈگیم نے اب تک 800 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کرلی۔

 

سپرہیروز کی جنگ نے ریکارڈ بکس کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ ایونجرز اینڈ گیم نے امریکی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ کمائی کے لحاظ سے امریکی باکس آفس کی تاریخ میں دوسری بڑی فلم بن گئی۔

 

سٹار وارز دی فورس اویکن پہلے نمبر پر بدستور براجمان ہے۔ ایونجرز نے باکس آفس پر اب تک 800 ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا۔

 

اواتار کمائی کے لحاظ سے 2.7 بلین ڈالر کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ اواتار کو پچھاڑ نے کے لیے ایونجرز کو مزید 133 ملین ڈالر کمانا ہوں گے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں