ایونجرز کے کرداروں کا بیمار بچوں کیلئے 5 ملین  ڈالر کا عطیہ

پبلک نیوز:مارول کے یادگار کردار ایونجرز کا آخری جنگ سے پہلے شاندار کام، کیلی فورنیا میں ڈزنی پارک میں ایونجرز کے کرداروں کا بیمار بچوں کے لیے 5 ملین کی ڈونیشن کا عطیہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

 

ایونجرز اینڈ گیم نے جہاں ریلیز سے پہلے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے تو وہیں ان کی کاسٹ نے بھی سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ کیلی فورنیا میں واقع ڈزنی پارک میں ایونجرز کے کرداروں نے ایک تقریب میں بیمار بچوں کے لیے 5 ملین ڈالر کا عطیہ دے دیا۔

 

فلم کے تمام کرداروں نے بچوں میں تحائف اور فلم میں استعمال ہونے والی اشیا تقسیم کئی۔ اس کےعلاوہ انہوں نے بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں