نوازشریف ہو یا کوئی اور جس نے مال کھایا ہے جواب دینا ہوگا،غلام سرور خان

 

کراچی(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن، سول ایوی ایشن میں ڈاؤن سائزنگ ہو رہی ہے نہ رائٹ سائزنگ۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد ڈائریکٹ فلائٹس کھلنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ روڈ ٹو مکہ طرز کا معاہدہ امریکہ سے بھی کیا جائے گا۔

 

سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن، سول ایوی ایشن میں ڈاؤن سائزنگ ہو رہی ہے نہ رائٹ سائزنگ۔ پی آئی اے کا فلیٹ سکڑ کر 31 تک جا پہنچا ہے۔ 4 طیارے گراونڈ تھے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے 30 لاکھ ڈالر طیاروں کو قابل پرواز بنانے پر خرچ کئے۔

 

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 2024 تک پی آئی اے کا فلیٹ 45 طیاروں تک لے جائیں گے۔ پی آئی اے کا خسارہ 426 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ جسے کم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے ڈائریکٹ فلائٹس کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جائے گا۔

 

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سیکیورٹی ٹیم نے پاکستان کے ایئرپورٹس کا دورہ کیا ہے۔ روڈ ٹو مکہ طرز کا معاہدہ امریکہ سے بھی کیا جائے گا۔ جس میں مسافروں کی سیکیورٹی اور کلیئرنس پاکستان امیگریشن امریکہ میں ہوگی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں