عدالتی احکامات کے باوجود ماڈل ایان علی 33ویں بار بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں

پبلک نیوز: بااثر ملزمان نے عدالتی احکامات کا مذاق بنا دیا۔ عدالتیں ہدایات دیتی ہیں اور ملزمان ہوا میں اڑا دیتے ہیں۔ کرنسی سمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق تاریخیں پڑتی جا رہی ہیں مگر بااثر ملزمان عدالت میں پیش ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ عدالتی  ہدایات کو ماڈل ایان علی نے ہوا میں اڑا دیا۔ کرنسی سمگلنگ کیس میں ضمانت ہر رہا ماڈل ایان علی عدالتی احکامات کے باوجود ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

ایان علی کی جانب سے ان کے کونسل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل نے بیماری کی درخواست عدالت میں پیش کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ ایان علی بیماری کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتیں۔

واضح رہے کہ ملزمہ ماڈل ایان علی مسلسل 33ویں مرتبہ احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ کے لیے ملتوی کر دی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں