بھارتی حکومت کشمیر میں جارحانہ پالیسیاں ترک کر دے، آیت اللہ خامنہ ای

 

پبلک نیوز: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھارت کو کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف مظالم روکنے کی تنبیہ کر دی۔ سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں جارحانہ پالیسیاں ترک کر دے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کشمیرمیں بھارتی مظالم پر بول پڑے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال پر انہیں تشویش ہے۔

 

بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں مسلمانوں کو دبانے کی کوششوں کو ترک کرے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف جارحانہ پالیسی بدل دے۔

 

آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں اور ہمیں امید ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جارحانہ پالیسیوں میں کمی کرے گا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں