ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی، ایاز صادق

 

کراچی (پبلک نیوز) بے ضمیر لوگ ہی تحریک انصاف میں جائیں گے۔ 25 جولائی ملک کا سیاہ ترین دن تھا۔ تحریک انصاف کا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ گھوٹکی الیکشن میں عوام نے وفاقی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 

شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ قرض لے کر ملک کو چلایا جا رہا ہے۔ نیب کو صرف سیاسی جماعتوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ بیرون ملک دیے جانے والے بیانات پر وزیراعظم پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست اب بھی جاری ہے۔ نوازشریف کو مودی کا یار کہنے والے آج بھارتی وزیراعظم کو خط لکھ رہے ہیں۔ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے  مگر ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونگے۔ 

 

پریس کانفرنس میں شریک پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ گھوٹکی الیکشن میں عوام نے وفاقی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں