ن لیگ، پی پی قیادت کی گرفتاریوں کا خدشہ، نواز، زرداری ملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی گرفتاری کا خدشہ، دونوں جماعتوں کے قائدین میں جلد ملاقات متوقع، خورشید شاہ کے بعد ایاز صادق نے بھی نواز، زرداری ملاقات کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے سے رابطے کر رہی ہیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات جلد متوقع ہے۔ نوازشریف اور آصف زرداری نے ایک دوسرے سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز، زرداری ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر غور ہو گا۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈروں کی گرفتاری کی صورت میں مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ خورشید شاہ کے بعد ایاز صادق نے بھی نواز زرداری ملاقات کا عندیہ دے دیا۔

ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری نے ایک دوسرے سے ملاقات سے انکار نہیں کیا۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات کرا دیں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہو گی۔

قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اسلام آباد میں نہیں ہیں۔ جب آصف زرداری آئیں گے تو نوازشریف سے ملاقات بھی ہو جائے گی۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں