بنک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشز پر نیب طلبی، عائشہ احد پیش نہ ہوئیں

لاہور (پبلک نیوز) نیب لاہور نے عائشہ احد پلاٹس کی خرید و فروخت کے دوران ان کے اکاونٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشز کے معاملے پر طلب کیا تھا عائشہ احد ملک نیب میں پیش نہ ہوئیں ان کے وکیل احسن مجید تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تو نیب کے استقبالیہ پر ہی انہیں چائے پلائی گئی اور بتایا گیا کہ ان کی جانب سے جو بھی استدعا کی گئی ہے وہ تفتیشی ٹیم تک پہنچا دی جائے گی۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل احسن مجید نے کہا کہ عائشہ احد حمزہ شہباز کی اہلیہ ہیں ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں نہ ہی کوئی انکوائری چل رہی ہے انہیں صرف معاونت کے لیے بلایا گیا تھا جس پر انہوں نے نیب سے استدعا کی کہ وہ انہیں سوالنامہ دے دیں تاکہ بہتر جواب دے سکیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح شریف خاندان کی خواتین کو حاضری سے چھوٹ دی گئی ہے اسی طرح ان کی موکلا کو بھی حاضری چھوٹ دی جائے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں