آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس،اعظم سواتی نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی سپریم کورٹ پیش ہو گئے، اعظم سواتی کے وکیل نے جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر کو کل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

 

سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اعظم سواتی عدالت پیش ہوئے۔ وکیل اعظم سواتی نے عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے، عدالت نے وکیل اعظم سواتی کی استدعا پر کارروائی کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کرانے کے لئے کل تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

 

دوسری جانب سپریم کورٹ میں ہندوبرادری کی زمین پر قبضےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا خورشید شاہ نے کس زمین پر قبضہ کررکھا ہے؟ خورشید شاہ تو کہتے ہیں زمینوں پر قبضہ نہیں کیا۔

 

تحریک انصاف کے رہنماء رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ شخص کا کہنا ہے۔ خورشید شاہ نے پولیس کی معاونت سے زمینوں پر قبضہ کیا۔ ہندو برادرکی زمینوں پر قبضے کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی عدم حاضری کے باعث سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

عطاء سبحانی  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں