آسٹریلین کنڈیشنز  کو سمجھ چکے ہیں، قومی ٹیم کپتان

پبلک نیوز: ‏قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہنا ہے کہ آسٹریلین کنڈیشنز کو سمجھ چکے ہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ آسٹریلیا کو اس کے گھر پر شکست نہ دے سکیں۔ ٹیم میں نئی چہروں کی شمولیت بھی کارکردگی میں بہتری لائے گی۔ 

 

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ کپتان اظہرعلی نے گابا میں ٹرافی کی رونمائی کی اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کی۔

 

اس موقع پر کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم بھی کر سکتی ہے اور جیت بھی سکتی ہے۔

 

اظہر علی کی پریس کانفرنس میں بھی نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کی بھرمار ہوئی جس پر کپتان نے نسیم شاہ کے ٹیسٹ الیون میں شامل ہونے کی تصدیق کی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں