اظہر علی نے پی ایس ایل کو نوجوان ٹیلنٹ تلاش کرنیکا بہترین پلیٹ فارم قرار دیدیا

لاہور (بلال احسن) قومی کرکٹر اظہر علی نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔ انھوں نے پی ایس میلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اظہر علی حارث رﺅف کی فاسٹ باﺅلنگ سے متاثر نظر آئے اور انہیں مستقبل کا سرمایہ قرار دیا۔

انھوں نے پاکستان سپر لیگ کو نوجوان ٹیلنٹ تلاش کرنے کا بہترین پلیٹ فارم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  رواں برس بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئے گا، قومی کرکٹر لاہورقلندرز کے نوجوان باؤلر حارث رؤف کی باؤلنگ سے متاثر نظر آئے۔

قومی بلے باز نے رواں سال ورلڈکپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کو اہم قرار دیا۔ اظہر علی نے کہا کہ اس سال ورلڈکپ میں پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔

اظہر علی نے رواں سیزن میں جہاں لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں اپنی سالگرہ پر مداحوں کی نیک تمناؤں پر شکر گزار نظر آئے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں