کرکٹ شایقین کیلئے بڑا دھچکا، اظہر علی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (پبلک نیوز) پاکستانی شائقین کے لیے کرکٹ کے میدان سے بہت ساری اچھی خبروں کے ساتھ ساتھ ایک بری خبر بھی آ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 53 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اظہر علی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ اظہر علی نے ایک روزہ کرکٹ میں 2011 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور انہوں نے اپنا آخری میچ رواں سال 13 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 3 سینچریوں اور 12 نصف سینچریوں کی مدد 1845 رنز بنائے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں