قصور: بابا بلھے شاہ کے 262 ویں عرس کی تقریبات جاری

 

پبلک نیوز: برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے 262 ویں عرص کی تقریبات کا آج دوسرا روز ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے عقیدت مند حاضری کے لیے قصور میں بابا بلھے شاہ کے دربار پر آ رہے ہیں۔

 

قصور میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے 262 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج دوسرا دن ہے۔ تقریبات میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے عقیدت مند حاضری کے لیے دربار پر آتے ہیں اور دلی سکون حاصل کرتے ہیں۔

 

دربار انتظامیہ کی جانب سے لنگر سمیت تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ زائرین کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ قصور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ بابا بلھے شاہ کی شاعری محبت اور امن کا پیغام دیتی ھے جو کہ انسان کو انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں