اپوزیشن کسی بھی طریقہ سے حکومت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے: بابر اعوان

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کسی بھی طریقہ سے حکومت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے۔ صدارتی نظام کی باتوں کا مقصد جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل سے توجہ ہٹانا ہے۔

بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ان کا کہنا تھا کہ ملک ٹوٹنے کی پیش گوئی کرنے والوں کے منہ میں خاک۔ ملک نہیں کسی کی خواہشیں اور اکاؤنٹ ٹوٹ رہے ہیں۔ ملک میں ادارے ہیں، پاکستان نہیں ٹوٹے گا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو کسی بھی طریقے سے ڈی ریل کرنا چاہتی ہے۔ صدارتی نظام کی باتوں کا مقصد جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل سے توجہ ہٹانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صدارتی نظام کے لیے دوتہائی اکثریت لازمی ہے۔ وہ ہے ہی نہیں۔ یہ لوگ صدارتی نظام پر یا تو مس گائیڈ ہورہے ہیں یا پھر یہ مس فائر ہے۔ نوازشریف نے کیوں نکالا کا راگ الاپا۔ یہ صدارتی نظام کا ڈراما رچا رہے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں