بابری مسجد زمین تنازع؛ بھارتی سپریم کورٹ مقدمہ کی سماعت 10 جنوری کو کریگی

نئی دہلی (پبلک نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین تنازعےکےمقدمہ کی سماعت 10 جنوری کو کرے گی۔ مقدمےکی سماعت کے لیے چیف جسٹس سمیت پانچ رکنی بنچ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بابری مسجد زمین تنازعے کی مقدمہ کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے نیا بنچ بنا دیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ 10 جنوری کوسماعت کرےگا۔

بھارتی مسلمانوں کے وکلا نے سپریم کورٹ سے مقدمہ کی سماعت کے لیے پانچ یا سات رکنی بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2011 میں الہٰ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو معطل کرتے ہوئے کیس دوبارہ سننے کا اعلان کیا۔ ہائی کورٹ نے2.77 ایکڑ متنازع زمین کو تین فریقوں رام للا، نرموہی اکھاڑہ اور سنی وقف بورڈ میں برابر تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں