بابر اعوان نے پہلا کامیاب، متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی

اسلام آباد( پبلک نیوز) نائب صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر بابر اعوان نے موجودہ حکومت کا پہلا کامیاب اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم کے گزشتہ رات قوم سے خطاب کی تعریف، عوام کے لئے امید کی کرن قرار دے دیا۔

 

نائب صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر بابر اعوان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، موجودہ حکومت کا پہلا کامیاب اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم کے گزشتہ رات قوم سے خطاب کی تعریف کی، عوام کے لئے امید کی کرن قرار دے دیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب نے عام عوام کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا، عوام کو یقین ہو چکا ہے کہ تبدیلی کا سفر تیزی سے جاری ہے، قوم کو یقین ہو رہا ہے کہ مشکل حالات سے جلد نکل جائیں گے، اہم قومی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لینا بہترین روایت ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اپنی قوم اور ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں، چاہتا ہوں میرے ملک کی عوام ترقی کے اس سفر میں بھرپور ساتھ دے، عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس ملک کو کس قدر بے دردی سے لوٹا گیا، اس ملک کو اُوپر اُٹھانا ہے تو سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی، احتساب کا عمل مضبوط اور قانون پر عملداری یقینی بنانا ہو گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں