بھارت: تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال بیت گئے، مسلمان تاحال انصاف کے منتظر

بھارت (پبلک نیوز) اترپردیش میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال گزر گئے لیکن مسجد پر حملے اور بعد میں پھوٹنے والے فسادات میں ملوث بھارتی انتہا پسندوں کو آج تک سزا نہ ملی سکی۔

تفصیلات کے مطابق 6 دسمبر 1992 سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد مغل بادشاہ بابر کے دور 1528 میں تعمیر کی گئی۔ لیکن ہندو انتہا پسند وں نے دعویٰ کیا کہ مسجد کی جگہ ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔

تنازع پر پہلے مسجد بند کی گئی اور پھر منصوبہ بنا کر  ہندؤوں نے تاریخی یادگار پر دھاوا بول دیا۔ مسجد کے اطراف میں مسلمانوں کے گھر بھی جلائے گئے، فسادات میں 3 ہزار سے زائد مسلمانوں کی جان لے لی گئی۔

بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اس وقت کے وزیراعلیٰ کلیان سنگھ اور شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ایل کے ایڈوانی سمیت درجنوں افراد کے خلاف مقدمات تو درج کیے گئے لیکن ایک بھی حملہ آور کو سزا نہیں دی گئی، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں