پی آئی اے ملازمین کی موجیں ختم، انتظامیہ نے بری خبر سنا دی

کراچی (پبلک نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے میں مینوئل حاضری کی موجیں ختم ہو گئیں۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مینوئل حاضری پر پابندی لگا دی۔ صرف ٹائم مینجمنٹ سسٹم سے ہی حاضری قابل قبول ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مینوئل حاضری پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ تنخواہ کے لیے ٹائم مینجمنٹ سسٹم کے علاوہ مینوئل حاضری ناقابل قبول ہوگی۔

ملازمین کی نمائندہ یونین اور ایسوسی ایشن عہدیداروں کو حاصل استشنی بھی ختم۔ عہدیداروں کو استشنیٰ دینے کا اختیار صرف چیف آپریٹنگ افسر کو ہو گا۔ آرڈرز میں واضح کردیا گیا۔

گراؤنڈ کیے گئے فضائی میزبانوں کو بھی ٹائم مینجمنٹ سسٹم سے حاضری لگانے کا حکم دے دیا گیا۔ کیبن کریو سے متعلقہ تمام امور پر فیصلوں کا اختیار بھی سی ای او کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ غائب ملازمین اور متعلقہ سپروائزر کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

کاک پٹ اور کیبن کریو کے لیے ہوٹل، رہئشگاہ کے لیے قائم کمیٹی کو براہ راست سی ای او کو رپورٹ کرنے کا حکم صادر کر دیا گیا ہے ۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں